(کیا صلوٰۃ وسلام اور محفل میلاد بدعت ہے؟) Kia Salat-o-Salam aur Mehfil-e-Milad Bidat Hai?

Original price was: ₨ 350.Current price is: ₨ 260.

پیش نظر کتاب میں درود شریف کے معاملے میں بدعات ، مجلس میلاد اور بدعت کے معانی و مفاسد بیان کئے گئے ہیں ۔

Weight1 kg
PublisherMaktaba e Rasheedya
AuthorNouman Muhammad Ameen
Description

قیامت کی نشانیوں میں سے بہت سے فتنوں کا منہ ہم نے ابھی دیکھنا ہے۔ انھی میں سے مسلمانوں کے عقائد و اعمال کے بگاڑ کا فتنہ بھی ہے ۔ اسکی سرکوبی اور امت مسلمہ کو آگاہ کرنے کے لیے اہل علم نے بہت سی کتابیں لکھ کر اور وعظ و نصیحت کر کے آگاہ کیا ۔
میرے قابل احترام دوست اور محبی برادرم نعمان محمد امین زاد اللّٰہ مجدہ نے بھی اپنے بزرگوں کی کتابوں اور اہل علم سے استفادہ کر کے یہ مختصر سا رسالہ متبدعین کو دعوت فکر کے لئے لکھا ہے ۔ موصوف اس موضوع میں بڑے حساس طبیعت ہیں اور اس نوجوانی میں امت کےلئے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ انکے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے، ، امت کی رہنمائی کا ذریعہ بنائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ امین

پیش نظر کتاب میں درود شریف کے معاملے میں بدعات ، مجلس میلاد اور بدعت کے معانی و مفاسد بیان کئے گئے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میلاد کے معاملے میں اہل بدعت قرآن کے معانی و تفسیر میں ردوبدل کرتے ہیں۔ یہ فتنہ اس وقت تک رہے گا جب تک حضرت امام مہدی رضی اللّٰہ عنہ کا ظہور نہیں ہوگا ۔ اس فتنے سے حفاظت کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے اور سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتیں روانہ پڑھنی چاہیے ۔ اس سے فتنہ اعظم دجال سے حفاظت رہے گی اور چھوٹے فتنوں سے بہ درجہ اتم محفوظ رہیں گے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ!